حیدرآباد۔1۔فروری(اعتماد نیوز) انڈونیشیا کے سماترا کے مغربی جزیرہ پر واقع
Sinabung پہاڑ کے پاس آتشفشاں پھٹ جانے کی وجہ سے 14افراد ہلاک ہوگئے۔اس
آتشفشاں کے ذریعہ چند سالوں
سے لاوا کا پھٹ پڑنا جاری ہے۔پچھلے ستمبر میں
بھی یہی واقعہ پیش آنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں افراد بے سہارا
ہوگئے۔ چنانچہ مقامی عہدیداروں کی جانب سے حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔